بالائی نیلم میں شدید برفباری سے راستے بند، غذائی قلت سے عوام پریشان

نیلم (بیورو رپورٹ) بالائی نیلم میں ادویات خوراک کی قلت راستوں کی بندش برف باری کی وجہ سے اپر نیلم کا بقیہ علاقو ں سے  زمینی رابطہ منقطع مریضوں کو شدید مشکلات عوام میلوں پیدل سفر کرنے پر مجبور بالائی علاقوں میں ادویات سرے سے ناپید پچاس فیصد ڈسپنسریوں کو تالے غذائی اجناس کی بھی قلت ضلع نیلم کے بالائی علاقوں بالخصوص گریس ویلی سرگن ویلی میں برف باری کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت بند ہے ان علاقوں میں بروقت ادویا ت سپلائی نہیںکی گئی ۔جس کی وجہ مریضوں کو ہسپتال تک لے جانا بھی محال ہے ۔مگر ذمہ دران اقدامات کے بجائے خاموش تماشائی ۔ہزاروں خاندانوں حالات کے رحم کرم پر بے یار مدد گار چھوڑ دیا گیا ہے۔