میرپور،تیز رفتار کار کی ٹکر،موٹرسائیکل سوار جاں بحق

سماہنی(عدنان باصرہ) خالق آباد کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے کار ڈرائیور زخمی ہسپتال منتقل تھو تھال پولیس نے مقدمہ درج کر لیا  تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام خالق آباد کے قریب کار اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق ہوگئے عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل پر راجہ علی ظفر  اور محمد نقیب سوار تھے  حادثہ اس قدر شدید تھا کہ راجہ علی ظفر موقع پر دم توڑ گیا  جبکہ نوید کو راولپنڈی ریفر کیا گیا جو کہ راستے میں انتقال کر گیا تھو تھال پولیس نے مدعی سہیل طارق کی درخواست پر کار ڈرائیور آصف میر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے کار اور موٹرسائیکل ضبط کر لئے گئے ہیں  جبکہ کار ڈرائیور کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو میر پور میں داخل کرا دیا گیا ہے  دونوں ڈیڈ باڈیز کو ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔