بھارت کو سیز فائر خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دینے کا وقت آگیا،بیرسٹر سلطان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے کہا ہے کہ28فروری کو آزاد کشمیر اور پاکستان بھر سے کشمیری سیئز فائر لائن پر بھارتی خلاف ورزیوں کی مذمت کریں گے۔با لخصوص راولپنڈی، اسلام آباد کے پی ٹی آئی کشمیر کے رہنمائوں اور کارکنوں اور کشمیریوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ28فروری کو اس مظاہرے میں شریک ہوں۔ کیونکہ یہ مسئلہ کسی ایک پارٹی کا نہیں بلکہ یہ تمام کشمیریوں کی آواز بنے کہ بھارت کو یہ پیغام پہنچے کہ وہ سیز فائر لائن کی خلاف ورزیاں بند کرے۔ اس سلسلے میں پاکستان بھی جہاں بھارت کو سختی سے کہے کہ وہ سیئز فائر لائن کی خلاف ورزیاں بند کرے اوروہاں پاکستان سیز فائر لائن کے متاثرین کی داد رسی بھی کرے۔ بھارت کی طرف سے سئیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔جس کا بھارت کو موثر جواب بھی دیا جائے اور اسے تنبیہ بھی کی جائے کہ وہ سیئز فائر لائن کی خلاف ورزیوں سے باز رہے۔بھارت ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کر رہا ہے اور دوسری طرف  مقبوضہ کشمیر میں مظالم کررہا ہے اور دوسری طرف آئے روز سیئز فائر لائن کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں اسلام آباد میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹیریٹ میں پی ٹی آئی کشمیر راولپنڈی، اسلام آباد کے رہنمائوں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اس مظاہرے کے سلسلے میں دیگر سیاسی جماعتوں اور دیگر مکاتب فکر کے افراد سے بھی رابطے کئے جائیں اس سلسلے میں کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  28 فروری کو آزاد کشمیر اور پاکستان بھر سے کشمیری سیئز فائر لائن پر بھارتی خلاف ورزیوں کی مذمت کریں گے۔ بالخصوص راولپنڈی، اسلام آباد کے پی ٹی آئی کشمیر کے رہنمائوں اور کارکنوں اور کشمیریوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ 28 فروری کو اس مظاہرے میں شریک ہو ں۔کیونکہ یہ مسئلہ کسی ایک پارٹی کا نہیں بلکہ یہ تمام کشمیریوں کی آواز بنے کہ بھارت کو یہ پیغام پہنچے کہ وہ سیز فائر لائن کی خلاف ورزیاں بند کرے۔ اس سلسلے میں پاکستان بھی جہاں بھارت کو سختی سے کہے کہ وہ سیز فائر لائن کی خلاف ورزیاں بند کرے اوروہاں پاکستان سیز فائر لائن کے متاثرین کی داد رسی بھی کرے۔ کیونکہ متاثرین سیز فائر لائن پر اس لئے ڈٹے ہوئے ہیں تاکہ پاک فوج کا مورال قائم رہے۔لیکن بھارت کی طرف سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔جس کا بھارت کو موثر جواب بھی دیا جائے اور اسے تنبیہ بھی کی جائے کہ وہ سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں سے باز رہے۔ بھارت ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کر رہا ہے اور دوسری طرف  مقبوضہ کشمیر میں مظالم کر رہا ہے اور دوسری طرف آئے روز سیئز فائر لائن کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔