کمیشن مافیا معیاری آٹے کیخلاف پراپیگنڈا میں مصروف ہے،انجمن تاجران نکیال

نکیال(سٹی رپورٹر)سرپرست اعلی انجمن تاجراں نکیال ماسٹر سردار محمد مشتاق خان، صدر سردار ریاست گولڈن، سیکرٹری جنرل چوہدری گلفراز، تاجر سردار محمد شہزاد خان، سردار عابد باغ حسین، سردار ساجد غائث، چوہدری ظہور، سردار دائود  نے نکیال مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹا کی کوئی عوامی شکایت نہیں ہے یہ مصنوعی بنائی گی ہے پاکستان سے آنے والا آٹامعیاری اور سستا ہے مارکیٹ میں وافر مقدار میں موجود ہے کمیشن سے عوام کو ریلیف ہے آٹا پر پابندی سے غذائی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ محکمہ خوراک کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ آزاد کشمیر بھر میں آٹا مہیا کیا جاسکے جتنے بھی آزاد کشمیر میں ٹرانسپورٹ کا کاروبار ہے وہ صرف آٹا ہی لانے کے لیے استعمال ہوتی ہے جس کا براہ راست تعلق غریب عوام کے چولہے سے ہے وزیراعظم آزاد کشمیر کو غلط بریف کر کے یہ تاجر برداری کے خلاف منظم سازش ہے اس اقدام سے سپلائی ڈپو پر قطاریں لگوانے کی سازش ہے اس سے ناجائز منافع خوری ذخیرہ اندوزی میں اضافہ ہو گا جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا انھوں نے مزید کہا کہ آزادکشمیر کی ملوں کے پاس صاف پانی تک کا انتظام موجود نہیں ہے آزاد کشمیر کی ملوں کے آٹا کی ناکامی کی وجہ غیر معیاری آٹا ہے محکمہ خوراک  کے ملازمین ناجائز منافع خوری کے لیے طرح طرح کے حربے آزما رہے ہیں اور آٹا میں پلاسٹک کا شامل ہونے والا شوشا ایک بونڈا مذاق ہے پلاسٹک 300 روپے کلو ہے اور گندم 35روپے کلو ہے آٹا میں ہر گز پلاسٹک کی ملاوٹ نہیں ہو سکتی یہ بس ایک پروپگنڈہ ہے تاجر برداری اس بات کی ہر گز پابند نہیں کہ صرف محکمہ خوراک کا آٹا فروخت کریں عوام اس آٹا کو پسند نہیں کرتی تاجروں نے وزیر اعظم آزادکشمیر سے یہ مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم دفعہ 144میں نرمی کریں تاکہ غریب عوام کو سستا اور معیاری آٹا بروقت مل سکے۔