Tue
05
May
2026
مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)اشکوٹ کی رہائشی دوشیزہ مسماة (ر)اغوہ کے 2ماہ بعد جھنگ سے بازیاب ، جھنگ کا رہائشی اغواکار جمیل اور اس کے ساتھ حوالات بند ، ایس پی نیلم کی خصوصی ہدایت پر بانڈی چوکی پولیس کی ٹیم نے 2 ماہ قبل اشکوٹ سے اغواء ہونیوالی دوشیزہ مسماة(ر) کو اے ایس آئی چراغ شاہ ، اعجاز الرحمن، محمد امجد نے پاکستان کے ضلع جھنگ سے برآمد کرلیا۔ اغواہ کار سمیت ملوث افراد کیخلاف مقدمہ درج ۔ تفصیلا تکے مطابق وادی نیلم کی نواحی علاقہ اشکوٹ کی رہائشی دوشیزہ مسماة(ر) 2ماہ قبل جھنگ کے رہائشی نوجوان جمیل نے اغواء کی تھی جسے ایس پی نیلم کی خصوصی ہدایت پر متعلقہ پولیس چوکی بانڈی کی مذکورہ بالا ٹیم نے دوماہ میں بازیاب کرایا اور ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
