Fri
17
Apr
2026

شادی کی تقریبات میں بینڈ باجوں کے ساتھ شرکت تو عام سی بات ہے لیکن امریکی میں شادی کی ایک ایسی انوکھی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلح جوڑوں نے شرکت کی۔
امریکی چرچ میں اجتماعی شادی کی انوکھی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں جوڑوں نے گولیوں کے تاج اور ہاتھ میں بندوقیں تھام کر شرکت کی۔
امریکی ریاست پنسلوانیا کے ایک چرچ میں منعقد کی جانے والی اجتماعی شادی کی تقریب میں 300سے زائد جوڑے سر پر گولیوں کا تاج پہن کر شریک ہوئے جبکہ اس دوران انہوں نے ہاتھ میں رائفلیں اور بندوقیں بھی تھامی ہوئی تھیں۔
اس متنازع تقریب کے دوران چرچ کے باہر کئی مظاہرین نے اسلحہ بردار جوڑوں کی شادی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے احتجاج بھی کیا۔
