کشمیر کونسل ضرور ختم کرونگا،عوام میرا ساتھ دیں،فاروق حیدر

کوٹلی(سٹی رپورٹر) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خا ن نے کہا کہ میں آزادکشمیر کے عوام کے ''بہتر مستقبل ''کے لیے ایکٹ 1974میں ترامیم اور کشمیر کونسل کو ختم کرو گا اور اس کے لیے مجھے آپ عوام کا ساتھ چائیے،آج وقت آگیا ہے کہ میری حکومت یہ فیصلے کرے کشمیر کونسل کے خاتمے سے آزادکشمیر کی تعمیر وترقی میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا ،میں نے جو وعدے الیکشن مہم میں کئے تھے وہ سب پورے کرونگا ،کوٹلی کی ترقی کے لیے جو بھی مجھ سے ہو سکا وہ میں کرو گا کوٹلی میرا دوسرا گھر ہے اہلیان کوٹلی جتنا مجھ سے پیار کرتے ہیں وہ کسی سے بھی ڈھکا چھپا نہیں ہے عنقریب ایک بڑا ترقیاتی پیکج ''کوٹلی '' کو دونگا ،میرے دیے گئے فنڈز ہر صورت میں درست جگہوں پر لگے گے جو نہیں لگائے گا اس کا احتساب کرو گا ،ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے سابق صدر پریس کلب شاہنواز بٹ کے والد محترم حاجی عبدل خالق بٹ کی وفات پر انکی رہائش گاہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیر تعلیم افتخار گیلانی ،سابق وزیر بلدیات ،میمبر اسمبلی راجہ نصیر احمد خان،عوامی ایم ایل اے ملک یوسف ایڈووکیٹ ،ضلعی صدر ،ایڈمنسٹیٹر راجہ ایوب ،امیدوار اسمبلی راجہ ریاست ،ڈپٹی کمشنر راجہ ارشد محمود،پریس سیکرٹری وزیراعظم راجہ وسیم ،انفامیشن آفیسر سردار اکمل اور دوسرے رہنماء موجود تھے انھوں نے کہا میں ان معاملات پر آزادکشمیر کی ہر سیاسی قیادت کے پاس جارہا ہوں اور انشااللہ یہ تمام معاملات متفقہ طور پر طے ہو نگے آپ کے والد محترم حاجی عبدالخالق بٹ صاحب اچھے اور شریف آدمی تھے االلہ تعالی انکو جنت الفردوس میں جگہ نصیب کرے گے حاجی عبدالخالق بٹ کوٹلی کی ایک بڑی دیانتدار کاروباری شخصیت تھے انکا سیاست میں بھی ایک اعلی مقام تھا ساری زندگی انھوںنے اصولوں پر زندگی بسر کی میں انشااللہ پھر آپکے پاس آئو نگا۔
درثں اثنا وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ منحوس خونی لکیر کے قریب بسنے والے غیور،دلیر لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جوپاک فوج کے شانہ بشانہ دفاع وطن کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں وہ وقت جلد آئے گا جب سرینگر میں اپنے بھائیوں سے جا کر ملیں گے پاک فوج کے دندان شکن جواب سے مودی بوکھلا گیا ہے اگر آزادکشمیر کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی بھی کوشش کی تو ایسا سبق سکھائیں گے اس کی نسلیں یاد رکھیں گی لائن آف کنٹرول پر بسنے والے لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے آج لوگوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر یقین ہو گیا ہے کہ ہمیں دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی گوئی کے مسائل کا حل اب میری ذمہ داری ہے علاقے کی پسماندگی کے دن گنے جا چکے ہیں حلقہ 1کوٹلی میں ملک یوسف میرا نمائندہ ہے ان کو ووٹ دینے والوں کے مسائل کے حل کی ذمہ داری میری ہے لائن آف کنٹرول کے لیے نئی ایمبولینسز خریدنے کے ساتھ ساتھ 40 ایمبولینسز کی مرمت کی جا رہی ہے RHCمیں کئی آسامیاں دیں گے بجلی کے ٹرانسفارمر فوری طور پر نصب کیے جائیں راج محل کی اپنی تاریخ رہی ہے جلد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے جس میں نوجوانوں کی بھرپور نمائندگی ہو گی عوامی مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے اس سے انشاء اللہ بہترین انداز سے عہدہ برآ ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ 1کوٹلی لائن آف کنٹرول کے نزدیکی علاقے گوئی میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا جلسے کی صدارت سابق امیدوار حلقہ ملک محمد یوسف نے کی جبکہ جلسہ عام سے وزیرتعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز ،وزیر مال فاروق سکندر ،وزیر تعلیم بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی ،ممبر اسمبلی راجہ نصیر احمد خان ،ملک ذوالفقار ،ملک الیاس اور دیگر نے بھی خطاب کیا جلسہ گاہ آمد پر بینڈ باجوں،ڈھول کی تھاپ اور پرجوش نعروںسے استقبال کیا گیا استقبال کیا گیا نوجوانوں کی طرف سے بھر پور نعرے بازی کی گئی اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جلسے میں پنڈال کم پڑ گیا لوگوں کی بڑی تعداد نے کھڑے ہو کر وزیراعظم کا خطاب سنا وزیراعظم نے کہاکہ یہ علاقہ بھارتی فوج کی فائرنگ کی زد میں رہتا ہے اس علاقے کے لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے یہاں سڑکوں کی حالت بہتر بنائیں گے یہاں تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی کو دور کیا جائے گا رورل ہیلتھ سنٹر میں مزید آسامیاں دیں گے وزیراعظم نے فوری طور پر ایکسئین برقیات کو ہدایت کی کہ جہاں ٹرانسفارمرز کی ضرورت ہے وہاں ٹرانسفارمرز مہیا کیے جائیں اور میرے نمائندے سے مشاورت کو بہر صورت یقینی بنایا جائے وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنی جیبیں بھرتے نہیںبلکہ لوگوں کی خدمت کرتے ہیں بجٹ سے پہلے لائن آف کنٹرول کا دورہ اس لیے کیا کہ ایل او سی سے متصل علاقوں کے مسائل کا جائزہ لے کر ان کے حل کے لیے بجٹ میں رقم مختص کی جائے انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبے ہماری ٹیم کی اولین ترجیح ہے ٹیم کام کر رہی ہے انشاء اللہ پانچ سال مکمل کرنے کے بعد ایل او سی سمیت پسماندہ علاقوں کا کوئی بھی شخص یہ نہیں کہہ سکے گا کہ ہمارے مسائل حل نہیں ہوئے آج نوجوانوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی آپ لوگوں نے جس واضح برتری سے علاقے کے اندر گزشتہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ دیا اس کا قرض اتاریں گے اور عوام کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے گوئی کے عوام نے جو مطالبات پیش کیے ہیں ان پر مرحلہ وار بنیادوں پر عملدرآمد کریں گے مقامی انتظامیہ کو تنبیہہ کرتا ہوں کہ لوگوں کے مسائل حل کریں انہیں دفاتر کے چکر نہ لگوائیں اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کریں علاقے کے اندر سردار سکندر حیات خان کے دور کے بعد کوئی کام نہیں ہوا اور ایک نالائق شخص سے آپ کا پالا پڑا رہااب تعمیر و ترقی کے سلسلے کو دوبارہ شروع کریں گے اور تعمیر و ترقی کے ادھورے عمل کو مکمل کریں گے ۔
