نیلم،محکمہ صحت میں سنیئر کلرک کی آسامی پر غیر مقام شخص تعینات

    نیلم(بیورورپورٹ) حکومتی گڈگورنس میرٹ بحالی کے دعوئے ٹھاہ محکمہ صحت نیلم کے جونیئر کلرک کو ترقیاب کر کے پلندری جبکہ نیلم میں سنئیر کلرک کی خالی آسامیوں پر دیگر اضلاع کے ملازمین طویل عرصہ سے تعینات آبائی ضلع سے بغیر کسی وجہ اور آسامیاں دستیاب ہونے کے باوجود تیسری ڈوثرن میں ترقیابی پر ملازم نے DG صحت عامہ کو تحریری احتجاج ریکارڈ کرایا جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ DHO آفس نیلم کے جونئیرکلرک محمد سلیم جس کی بیوی کچھ عرصہ قبل حادثہ میں جاں بحق ہوئی گھر کا واحد کفیل ہے اس کی ترقیابی بطور سنئیر کلرک ہوئی DHQ, ہسپتال آٹھمقام THQ کیل DHOآفس نیلم میں سنئیر کلرکوں کی آسامیاں ہونے کے باوجود پلندری تعینات کیا گیا جبکہ نیلم کی آسامیوں پر بیرون اضلاع کے ملازمین پراجمان ہیں اگر انصاف نہ دیا گیا تو پرموشن لینے سے انکار کر کے انصاف کے حصول کے لیے وزیراعظم ،وزیر صحت سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔