آٹھمقام، سانحہ لوات خود سوزی کیس، ورثاء کا تفتیش نہ کروانے کا فیصلہ

آٹھ مقام (بیورو رپورٹ) وادی نیلم سانحہ لوات ورثاء کی طرف سے کیس کی تفتیش نہ کروانے کا فیصلہ ورثاء کی درخواست پر ڈی سی نیلم نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش حوالے کردی عینی شاہدین نے سانحہ کو خودکشی قرار دیدیا ورثاء نے کسی بھی قسم کا مقدمہ دائر نہ کرنے کا فیصلہ زرائع کے مطابق عبدالطیف ولد عالم میرساکن کھن بانڈی تحصیل گڑھی دوپٹہ جوکہ لوات میں اپنے ایک دوست چوہدری صدیق ولد علم دین کے گھر گیا تھا اسکے  لوات بالا کے مقام کسی لڑکی سے رشتہ کے معاملات چل رہے تھے لڑکی والوں کی طرف سے رشتہ دینے سے انکار کی وجہ سے عبدالطیف ولد عالم میر نے لڑکی کے گھر کے سامنے 30بور پستول کے فائر کرکے اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا ۔گزشتہ روز متوفی کے والداور دیگر عزیز و اقارب نے واقع کو خودکشی قرار دیتے ہوئے کسی بھی قسم کی کاروائی سے انکار کر دیا ورثاء کی جانب سے ڈپٹی کمشنر نیلم سے لاش حوالگی کی تحریری درخواست دی جس پر ڈی سی نیلم نے ضابطہ کی کاروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد سلیم خان درانی کے مطابق پولیس نے مکمل چھان بین کی قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے عینی شاہدین نے بھی اسے خود کشی قرار دیدیا ہے۔