بھمبر:تمام سنوکر کلب رات 10ہوٹل 12بجے بند کرنیکا حکم
بھمبر(بیورو رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر بھمبر نے سیکو رٹی صو رتحا ل کے پیش نظر سنو کر کلب را ت10بجے بند کر نے کے احکاما ت جا ری کر دئیے ،ہو ٹل ما لکا ن کورات 12بجے تک ہو ٹل بند کر نے اور غیر قانو نی گیس ری فلنگ پر پا بند ی لگا دی تفصیلا ت کے مطا بق اسسٹنٹ کمشنر بھمبرچو ہدری نزاکت حسین نے عوامی شکا یا ت پر ایکشن لیتے ہو ئے بھمبر شہر میں سنو کر کلب را ت10بجے بند کر نے کے احکاما ت جا ری کردئیے علاوہ ازیں ہو ٹل ما لکا ن کو بھی پا بند کیا گیا ہے کہ را ت 12بجے ہو ٹل بند کئے جا ئیں LPGکی غیر قانو نی ری فلنگ پر بھی پا بند ی لگا دی گئی ہے گزشتہ کچھ عرصہ سے شہر ی اورسما جی حلقوں کا مطا لبہ تھا کہ شہر میں نا پسند ید ہ عنا صر رات گئے تک گھو منے ر ہتے ہیں اس لئے کسی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے ان پر پا بند ی لگا دی جا ئے اسسٹنٹ کمشنر بھمبر نے گزشتہ دنوں سنو کر کلب ،ہو ٹل اور گیس LPGکا کا رو بار کر نیوا لوں سے اجلاس کے بعد ان پر پا بند ی کے احکا ما ت جا ری کر دئیے
