پریس فائونڈیشن انتخابات،باغ سے راجہ اشرف بھمبر میں مقابلہ برابر

میرپور،کوٹلی،باغ،بھمبر(نمائندگان کشمیر ٹوڈے ) آزاد جموں وکشمیر پریس فائونڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کیلئے ڈویژن میرپور اور باغ کے انتخابات ،میرپور سے شجاع جرال اور کوٹلی سے زمرد چودھری زائد ووٹ لینے کے باوجود مطلوبہ اکثریت حاصل نہ کر سکے ،باغ سے راجہ اشرف نے 14ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ بھبمبر سے راجہ غلام محی الدین اور ناصر شریف بٹ نے بارہ بارہ ووٹ لیے ،اس طرح بھمبر میں ٹائی پڑ گئی ، ضلع میرپور کے کل76ووٹوں میں سے 70ووٹ کاسٹ ہوئے جس کے مطابق عبدالعزیز شجاع جرال نے34 ووٹ ، ارشد محمود بٹ 27ووٹ ، راجہ جاوید افضل 7 ووٹ ، ظہور الرشید نے1ووٹ حاصل کیا جبکہ ایک ووٹ مسترد ہوا ۔ ضلع بھمبر کے کل 25ووٹر ز میں سے24 ووٹ کاسٹ ہوئے جس کے مطابق راجہ غلام محی الدین نے 12 اور ناصر شریف بٹ نے12 ووٹ حاصل کیے ۔ضلع کوٹلی کے ٹوٹل 47 ووٹرز میں سے 45ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں زمرد حسین نے23اظہر حسین نے 21ووٹ حاصل کئے اور ایک ووٹ مسترد ہوا۔ضلع باغ سے دو امیدواران راجہ اشرف اور سید زاہد گیلانی نے الیکشن میں حصہ لیا، زاہد گیلانی نے 12ووٹ لئے جبکہ ان کے مد مقابل راجہ اشرف نے 14ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ۔ چاروں اضلاع میں پولنگ مجموعی طور پرپرامن رہی اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
