مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مضمر ہے،شاہ غلام قادر

لنڈن(صباح نیوز)سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر کے اعزاز میں مسلم لیگ (ن) کے مقامی کارکنان نے عشائیہ دیا جس میں کشمیری کمیونٹی ،مسلم لیگی کارکنان نے شر کت کی اس موقع پر شاہ غلام قاد رنے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے جسے کشمیری قوم نے کبھی قبول نہیں کیا اور قیام پاکستان سے لیکر آج تک کشمیری مقبوضہ ریاست کی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی اورمسئلہ کشمیر کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی کشمیر قرار دادوں میں مضمر ہے۔ ہ مسئلہ کشمیر سمیت جملہ قومی امور پر پاکستان اور آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کی پالیسی ایک ہونی چاہیے پاکستان کے عوام کا حق حاکمیت ووٹ کے ذریعہ پاکستان کے عوام کے پاس ہے اور ہر حال میں ووٹ کے تقدس کو بحال رہنا چاہیے۔ آزاد کشمیر کے عبوری آئین ایکٹ 1974میں ترامیم پر پیش رفت سے لائن آف کنٹرول کے اس پار بھی مثبت پیغام گیا ہے۔ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ اٹوٹ ہے اور یہی وجہ ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر آباد کشمیری پاکستان کی سیکنڈ ڈیفینس لائن کا کردار ادا کررہے ہیں کہ موجودہ حالات میں قائداعظم محمد علی جناح کے اقوال اور نظریات پر ان کی حقیقی روح عملدرآمد ناگزیر ہے۔ پاکستانی عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ اپنی وابستگی کو برقرار رکھا ہے۔کہ کشمیری عوام نے قیام پاکستان سے قبل ہی قرار داد الحاق پاکستان منظور کر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کر لیا تھا۔ اور یہی وجہ ہے کہ آج تک کشمیری الحاق پاکستان کی منزل کے حصول کے بعد تکمیل پاکستان کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیںلائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانا بزدلانہ اقدام ہے،ہندوستانی فوج اور حکمران اخلاقیات کی تمام حدوں کو پھلانگتے ہوئے معصوم شہریوں کوگولیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں، پاکستان کے اندر عدم استحکام کی سازشوں کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں عورتوں کے بال کاٹنے کے واقعات سوچی سمجھی سازش کاحصہ ہیں بھارتی فوجیوں کا رنگے ہاتھوں پکڑا جانا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ہندوستانی فوج کس پست ذہنیت کی مالک ہے۔مقبوضہ کشمیر میں کشمیرکی بہادر بیٹیوں نے جس طرح بندوق کامقابلہ پتھروں سے کیا اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی، بھارتی فوج نے تحریک آزادی کشمیر میں کشمیری بیٹیوں سے شکست کھانے کے بعد ان کے اندر خوف و ہراس پھیلانے کے لیئے نئی چال چلی ہے،حد متارکہ کے اس پار بسنے واے کشمیریوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا،جس طرح گزشتہ 6دہائیوں سے آپ نے بھارتی مظالم کا مقابلہ کیا،قربانیاں دیں اب دنیا کی کوئی طاقت حق خود ارادیت سے دور نہیں کر سکے گی متحد ہو کر دشمن کی اس چال کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ آئندہ کسی بھی اوچھے ہتھکنڈے سے پہلے ہندوستانی افواج اور اس کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ہزار بار سوچے ہندوستانی فوج جدید ترین اسلحہ اور بھاری بھر کم افراد ی قوت،تمام تر وسائل رکھنے کے باوجود کشمیریوں سے نفسیاتی جنگ میں شکست کھا چکی ہے جس کے بعد گھبراہٹ کے عالم میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے حالیہ واقعات میں شدت اس کی ایک بنیادی وجہ ہے۔۔
