Tue
21
Apr
2026

مظفرآباد(وقائع نگار) محکمہ تعلیم آزادکشمیر تبادلہ جات وترقیابیاں ،تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر آمنہ بہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکول مظفرآباد ڈیژن نسواں کو ترقیاب کر کے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ تعلیمات میں تعینات کردیا ،عابد حسین ملک نگران مظفرآباد ڈویژن کو ترقیاب کر کے بطور اسسٹنٹ ڈایکٹر مظفرآباد ڈویژن تعینات کر دیا دونو ں آفیسران کے نوٹیفکیشن جاری کر دئے گئے ہیں ،ڈاکٹر آمنہ بہار آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔عوامی سیاسی حلقوں نے میرٹ پر تعینات ہونے والے آفیسران کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے وزیر تعلیم بیرسڑ افتخار گیلانی کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے میرٹ کا بول بالا کرتے ہوئے آفیسران کی ترقیابی کی۔
