وزیر اعظم دل سے سالار جمہوریت کا احترام کرتے ہیں:ترجمان

اسلام آباد(وقائع نگار)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے ترجمان نے کہا ہے کہ سالار جمہوریت انتہائی قابل احترام سیاستدان ہیں ۔ ان کے حوالے سے وزیر اعظم آزاد کشمیر کا بیان توڑ مروڑ کر شائع کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا قطعی طور پر کہنے کا مطلب یہ نہیں تھا نہ ہی انہوں نے یہ کہا کہ سردار سکندر حیات خان آئینی امور کو سمجھنے سے قاصر ہیں جس طرح سے رپورٹ کیا گیا ہے اس پر افسوس ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی پریس کانفرنس کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ موجود ہے جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ غلط رپورٹنگ کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم دل سے سالار جمہوریت کا احترام کرتے ہیں ۔ اور ان کی گورننس کی ہر جگہ مثالیں دینے کے ساتھ ساتھ ان سے اہم معاملات پر گاہے بگاہے راہنمائی بھی لیتے رہتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ انھیںان کے بیان پر افسوس ہے۔