بتایا جائے کہ کشمیر کونسل کا کام کیا ہے،ٹیکس جمع کرنیکا اختیار آزادحکومت کو ملنا چاہیے،فاروق حیدر

مظفرآباد(وقائع نگار)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر خطہ میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات اٹھار ہی ہے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے خطہ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو جملہ سہولیات اور قانونی تحفظ مہیا کیا جائے گا ریاستیں سرکاری ملازمتوں سے نہیں کاروبار اور تجارت سے ترقی کرتی ہیں آزاد کشمیر میں کام کرنے والے شیڈول بنکوں کو اس بات کا پابند بنائیں گے کہ وہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے آسان شرائط پر قرضوں کا اجراء کریں ،آزاد کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس اسمبلی نے لگایا اب اسمبلی ہی ختم کرے گی۔سرکاری ملازمین ماضی میںلوگوں کے کہنے پر غلط کام کرتے رہے۔ بیشتر سرکاری ملازمین عوام کے جائز کام نہیں کرتے اور غلط کاموں میںحصہ دار بنتے ہیں، ایسے ملازمین کو جوابدہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مخلوق خدا کے لیے آسانیاں پیدا کریں نہ کہ مشکلات ،اگلے سال مظفرآباد اور راولاکوٹ میں میڈیکل کالجز کے ہمراہ نرسنگ سکول قائم کئے جائیں گے۔ جن لوگوں نے اراضی کا معاوضہ لیکر قبضہ کر رکھا ہے انھیں بتا دینا چاہتا ہوں انھیں اراضی چھوڑنا پڑے گی۔ جب پی این اے کے ذوالفقار علی بھٹو مرحوم سے مذاکرات ہو رہے تھے اس وقت بھی ایکٹ 1974کا معاملہ شامل تھا۔ کشمیر کونسل کے خاتمے سے آزاد کشمیر اور پاکستان کے درمیان رابطہ بہتر ہوگا۔ بتایا جائے کہ کشمیر کونسل کا کام کیا ہے۔ لوکل ٹیکسز کے حوالے سے عام آدمی کے ساتھ ناانصافی نہیںہو گی۔ ایل او سی ٹریڈ کے ذریعے آنے والے تجارتی سامان کے لیے وئیر ہائوس بنانے کی تجویز زیر غور ہے ۔ حکومت آزاد کشمیر نے آزادکشمیر سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور کشمیر بنک کے زیر اہتمام نئے کاروبار کے اجراء اور تاجروں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کے لیے کئی سکیمیں شروع کر رکھی ہیں ان سکیموںکے حجم میں مزید اضافے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے آزاد کشمیر سے جبری لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے وفاقی سطح پر پیش رفت جاری ہے آزادکشمیر سے جبری لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے وفاقی سطح پر پیش رفت جاری ہے آزادکشمیر حکومت کو با اختیار بنانے کے لیے مسلم لیگ ن کے منشور کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں گے آزادکشمیر سے جبری لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے وفاقی سطح پر پیش رفت جاری ہے آزادکشمیر حکومت کو با اختیار بنانے کے لیے مسلم لیگ ن کے منشور کے مطابق اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اس سلسلہ میں جلد آزادکشمیر کے عوام کو خوشخبری ملے گی معاشرے میںبہتری لانے کے لیے تمام مکاتب فکر کے افراد حکومت سے تعاون کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر جائنٹ کمیٹی کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کے دوران کیا تقریب سے وزیر صنعت و تجارت محترمہ نورین عارف ،تاجر جائنٹ کمیٹی کے نو منتخب چیئرمین عبدالرزاق خان ،سرپرست اعلیٰ خواجہ فاروق احمد قادری ،بشارت مغل ،میر امتیاز ،اشفاق ترین ،نثار الرحمن عباسی ،اصغر نثار میر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں تاجر برادری سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرنے کہا کہ آزادکشمیر میں پنجاب سے زائد ٹیکسز کا معاملہ یکسو کیاجائے گا۔ ۔کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بنیادی سہولیات اور ضروریات مہیا کی جائیں گی۔بعض لوگ مخصوص مفادات کے لیے کشمیر کونسل کے سٹیٹس کو کوبرقرار رکھنا چاہتے ہیں ان لوگوں کو ریاستی عوام ،کاروباری طبقے کی مشکلات کا احساس نہیں ہے۔آزادکشمیر حکومت کا مالی خسارہ کونسل نہیں حکومت پاکستان برداشت کرتی ہے۔آزادکشمیر کے عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے کونسل کے ملازمین تنخواہیں اور بھاری مراعات وصول کرتے ہیں۔ٹیکسوں کا پیسہ ریاستی عوام کا پیسہ ہے اس جمع کرنے اور خرچ کرنے کا اختیار ریاستی حکومت کے پاس ہونا چاہیے۔آزادکشمیر سے جبری لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔لوڈ شیڈنگ کی کمی سے تاجر طبقہ کی مشکلات میں کمی آئے گی ۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے ۔کشمیری تحریک پاکستان کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت سے آزادی کی جدوجہد میں تنہا نہیں پوری قوم ان کے ساتھ ہے،لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے لیکن ہم پاک فوج کے ساتھ ملکر اسے ناکام بنائیں گے ۔آزادکشمیر میںمیرٹ پر روزگار کی فراہمی کے لیے پبلک سروس کمیشن کی تشکیل نو کی گئی ہے اور محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔میرٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گاجب تک اپنے منصب پر فائز ہوں میرٹ کی پامالی نہیں ہونے دوں گا۔کوشش کرتا ہوں کہ والد محترم کی دیانتداری پر قائم رہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کی خواہش نہیں کوشش ہے کہ عام آدمی کے لیے کام کروں۔ شہریوں کے مسائل حل ہوں ۔ میرے نام کے ساتھ سابق وزیر اعظم لگ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں قبرستان کے لئے وسیع اراضی مختص کریں گے تاکہ شہر یوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے۔ ایک دن پورے شہر کا تفصیلی دورہ کروں گا سارے وارڈز کے اندر جا کر صفائی و ستھرائی سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل چلانے کے لیے کم سے کم عمر کے تعین کے ساتھ ساتھ پولی تھین بیگز پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔بازاروں میں بڑے بڑے افسران کی بیگمات کی گاڑیاں جاتی ہیں جبکہ عام آدمی کو دور پارکنگ کرنا پڑتی ہے ،ہمارا المیہ ہے کہ ہر شخص دکان کے اندر تک گاڑی لے جانا چاہتا ہے۔امیر و غریب کے لیے الگ الگ سہولیات کا تصور ختم کرنا ہوگاسماجی برائیوں کے خلاف اقدامات تب کارگر ہونگے جب معاشرہ اس میں ساتھ کھڑا ہوا، میرا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں جب تک سانس میں سانس اور دم میں دم ہے غریبوں کو حق دلانے کے لیے جدوجہد کرتا رہوں گا۔ قبل ازیں وزیراعظم آزادکشمیر نے سٹی سکول کی تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی اورء اورطالبات پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے حصول کے لیے بھرپور محنت کریں ان کی محنت رائیگاں نہیں جائے گی ۔
