نیلم،ڈسٹرکٹ کورٹ کے عرائض نویسوں اور اسٹامپ فروشوں کی ہڑتال

نیلم (بیورورپورٹ )  ڈسٹرکٹ کوٹ نیلم کے عرائض نویسوں اور اسٹام فروشوں کی قلم چھوڑ ہڑتال نیلم کے عرائض نویس بغیر شیلٹر کھلے اسمان تلے کام کرنے پر مجبور شدید مشکلات دو چار نیلم کے کورٹس میں خدمات سر انجام دینے والے عرائض نویسوں کو مکانیت کی فراہمی کے لئے متعدد وعدے ہوئے جوپورے نہ ہوسکے ہڑتالی کیمپ سے صدر ملک امتیاز ،ملک الطاف،راجہ زاہد ،نوید اقبال،سعید ڈار،غلام احمد ملک و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرائض نویس کورٹس کی پہلی اکائی ہیں ۔نیلم میں گزشتہ ستر سال سے عرائض نویس سہولیات سے محروم ہیں مطالبات کی منظوری تک قلم چھوڑ ہڑتال  جاری رہے گی۔