سابق چیئرمین احتساب بیورو سردار رفیق خان انتقال کر گئے
مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزادکشمیر کے سینئر قانون دان ،سابق چیئرمین احتساب بیور سابق چیئرمین سروسز ٹربیونل و سابق ایڈووکیٹ جنرل سردار رفیق محمود خان انتقال کرگئے ۔چیئرمین احتساب بیورو راجہ محمد اسلم خان اور احتساب بیورو کے آفیسران و اہلکاران نے سردار رفیق محمود خان کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت او پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس نے چیئرمین ٹیوٹا ظفرنبی بٹ کے سسر سابق چیئرمین احتساب بیورو وسابق ایڈووکیٹ جنرل سردار رفیق محمود خان ایڈووکیٹ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم اور وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ سابق چیئرمین احتساب بیوروو سابق ایڈووکیٹ جنرل سردار رفیق محمود خان ایڈووکیٹ کھڑک راولاکوٹ کے رہنے والے تھے ، وہ لمبے عرصے تک شعبہ وکالت سے وابستہ رہے اوران کا شمار آزاد کشمیر کے سینئر اور لائق ترین وکلاء میں ہوتا تھا ، وہ ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے اور کچھ عرصہ قبل انہیں چیئرمین احتساب بیورو کے عہدے پر بھی تعینات کیا گیا جس دوران انہوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔
