بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد سڑکیں بند،فارسٹ آفیسر ڈوب گیا

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزادکشمیر بھر سمیت دارالحکومت میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برفباری ،بجلی ،ٹیلی فون اور مواصلاتی نظام درہم برہم ۔لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد سڑکیں بند ۔اپر نیلم ویلی،لیپہ ویلی کا رابطہ منقطع ہو گیا۔بارش کے دوران بجلی کی طویل بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔دارالحکومت کے ملحقہ علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔تفصیلات کے مطابق دارالحکومت سمیت آزادکشمیر میں بدھ کے روز بھی شدید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہا ۔جس سے سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ شہر کو ملانے والی متعدد رابطہ سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہو گئیں ۔بارش اور برفباری کے دوران بجلی کی بھی طویل بندش سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔شدید بارش اور تیز آندھی کے باعث تہجیاں کارہائشی دریائے نیلم کی نذر ہوگیا، فاریسٹ گارڈ حبیب اللہ میر تہجیاں پل عبو ر کررہاتھا کہ اچانک تیز ہوانے اپنی لپیٹ میں لیکر اڑالیا اور دریائے نیلم جاگرا، عوام کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی ، وائس آف دودھنیال کے نوجوان بھی نعش تلاش کرنے کیلئے موقع پر پہنچ گئے ، دریائے نیلم میں طغیانی اور شدید برفباری ، بارش کی وجہ سے نعش تاحال نہ مل سکی ، تفصیلا تکے مطابق تہجیاں کارہائشی فاریسٹ گارڈ حبیب اللہ میر ڈیوٹی سے واپسی پر تہجیاں پل عبور کررہاتھا کہ اچانک شدید آّندھی چلنے سے تیز ہوانے اڑاکردریائے نیلم میں ڈال دیا۔اس موقع پر تہجیاں کے تاجران، شیخ بیلہ کے رہائشیوں سمیت وائس آف دودھنیال کے راہنمائوں نے موقع پر جاکر معائنہ کیا۔ اور نعش تلاش کرتے رہے تاہم آخری اطلاعات تک نعش نہیں مل سکی ۔
