Sat
18
Apr
2026

مظفرآباد(بیورورپورٹ)دارالحکومت کے نواحی علاقہ کھن بانڈی سے ریں کنیاٹی جانے والی جیپ حادثہ کا شکار ہو گئی ۔ایک جاں بحق دو شدید زخمی ہو گئے ۔شدید بارش رات کی تاریکی اور موسم کی خرابی میں امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دارالحکومت کے علاقہ کھن بانڈی سے ریں کنیاٹی جاتے ہوئے جیپ حادثہ کا شکار ہو گئی ۔جس میں ڈرائیور لطیف ولد ستر دین سکنہ رین کنیاٹی موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوافراد عاطف شاہ اور چوہدری شبیر شدید زخمی ہو گئے جنہیں سی ایم ایچ مظفرآبادداخل کر دیا گیا، رات کی تاریکی ،بارش کی وجہ سے امدادی کارروائی میں مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا رہا۔
