آزادکشمیر کے تینوں ڈویژنز میں عجائب گھر بنانیکا فیصلہ

مظفرآباد(وقائع نگار)حکومت آزادکشمیر کا آزادکشمیر کے تاریخی وثقافتی ورثے اور نوادرات کو محفوظ بنانے کے لیے بڑا اقدام،آزادکشمیر کے تینوں ڈویژنز میں بین الاقوامی معیار کے میوزیم تعمیر کیے جائیں گے ،اس حوالے سے جلد معاہدہ ہونیکا امکان جبکہ محکمہ آثارقدیمہ کے اندر باقاعدہ شعبہ بھی قائم کر دیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ریڈ فورٹ مظفرآبادکی بحالی اور تزئین و آرائش کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی بھی منظور ی دیدی گئی ہے اس حوالے سے وزیراعظم آزادکشمیر کو پیش کردہ رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر کے تاریخی ثقافتی ورثے اور نادر اشیاء کے بیش بہا نمونے یہاں موجود ہیں جن کو محفوظ بنا کر سیاحت کے لیے بے پناہ راستے کھولے جاسکتے ہیں اور اس سے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سیاح بھی اس جانب متوجہ ہو سکتے ہیں یاد رہے کہ آزادکشمیر کے اندر موجود تاریخی عمارات بہت اہمیت کی حامل ہیں تاہم گزشتہ کئی ادوار سے اس جانب کسی قسم کی توجہ نہیں دی گئی پاکستان میوزیم ایسوسی ایشن کے ساتھ مجوزہ معاہدہ کے تحت ایسوسی ایشن محکمہ کے ملازمین کی تربیت و استعداد کار میں اضافے کے لیے بھی معاونت کریگی
