Fri
24
Apr
2026
سرینگر(کے ایم ایس)مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے چکورہ میں بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک عمررسیدہ خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق چکورہ کے ایک رہائشی نے سرینگر میں صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی جس کے خلاف لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے ۔ بھارتی فورسز نے پرامن احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ انہوںنے کہاکہ آنسوں گیس کے گولے پھٹنے کے دھماکوں کی آواز سن کرایک عمر رسیدہ خاتون راجہ بیگم کودل کا دورہ پڑا اوروہ ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہوگئی۔
