بھمبر:برساتی نالہ کی سینکڑوں کنال اراضی پر مافیا قابض،طغیانی سے تباہی کا خدشہ

بھمبر (بیورورپورٹ) برساتی نالہ بھمبر کے رقبہ کی سختی سینکڑوں کنا ل اراضی پر قبضہ، بھونہ موڑ سے لے کر پنڈوڑی ، ماچھیا تک نالہ کا رقبہ مختلف قبضہ گروپوں نے قبضہ کرکے نالہ کا بہائو تنگ کردیا دریا جتنی چوڑائی رکھنے والے نالہ کو تنگ کرکے اسکی چوڑائی کو انتہائی تنگ کرکے چھوٹی سا نالہ بنا دیا گیا طغیانی کی صورت میں تباہی کا خدشہ ،محکمہ مال و انتظامیہ نالہ کی حدود کا تعین کرنے میں بری طرح ناکام ہیں کئی بار میڈیا میں نشاندہی کی گئی لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے محکمہ مال کے پٹواریوں کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں مفاد عامہ کے رقبوں کا تحفظ یقینی بنائیں لیکن بعض علاقوں میں ملی بھگت غفلت اور چشم پوشی سے کام لیا جارہا ہے جسکے باعث بھمبر نالہ سمیت دیگر کئی علاقوں نے برساتی نالوں کے قدرتی بہائو کو تنگ کیا جارہا ہے جسکے باعث عوامی حلقو ں میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے عوامی حلقوں نے وزیراعظم ، سنیئر وزیر ، چیف جسٹس عدالت عالیہ ، چیف سیکرٹری سے فوری نوٹس لے کر اصلاح احوال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
مافیا قابض