رجسٹرارسپریم کورٹ کی تقرری کیخلاف جواب طلب

مظفرآباد (وقائع نگار)رجسٹرار سپریم کورٹ کی مبینہ غیر قانونی تقرری کیخلاف ہائی کورٹ کے 2رکنی بنچ کی طرف سے فریقین رجسٹرار سپریم کورٹ سردار رحیم ' سیکرٹری قانون اور مجاز اتھارٹی کو جوابدعویٰ کا حکم ' جبکہ اسی سلسلے میں میرپور بار کے صدر عبدالعزیز ایڈووکیٹ کی طرف سے فریق بننے کے بعد سینٹرل بارایسوسی ایشن مظفرآباد نے بھی 22مارچ کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ سینئر وکلاء فیاض جنجوعہ ایڈووکیٹ ' وحید بشیر اعوان ایڈووکیٹ اور راجہ وقاص ایڈووکیٹ کی طرف سے ہائی کورٹ میں 7مارچ2018 کو رجسٹر ار سپریم کورٹ کی تقرری کیخلاف رٹ دائر کی گئی تھی جس میں فریقین کو ابتدائی طور پر نوٹس جاری کئے گئے تھے ۔ گزشتہ روز سینئر وکلاء کی رٹ عدالت العالیہ کے 2رکنی بنچ جسٹس اظہر سلیم بابر اور جسٹس شیراز کیانی نے باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرلی ہے جس میں 26مارچ 2018کو جوابدعویٰ کا حکم جبکہ کے 29مارچ کو جواب الجواب اور بحث کی جائے گی ۔ جبکہ ایک اور مقدمہ جوڈیشل پالیسی میکنگ ایکٹ 2017ء میں عدالت العالیہ نے فل کورٹ بنچ کی تجویز دیتے ہوئے سیکرٹری قانون ' مجاز اتھارٹی اور اسمبلی کو عبوری آئین 1974ء سے متصادم ایکٹ منظور کرنے پر نوٹس جاری کردیا ہے۔