Mon
20
Apr
2026

لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویون رچرڈز اپنی پارٹنر کو بھی ساتھ لا کر پاکستان کے پرامن ہونے کا پیغام دیدیا۔
لاہور کے مقامی ہوٹل میں موجود لیجنڈ کرکٹرنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ”لاہور میں دوبارہ آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے اور مجھے امید ہے کہ گزشتہ برس کے برعکس اس بار ہم زیادہ کامیاب ثابت ہوں گے۔ یہاں سب کو دیکھ کر بہت مزہ آ رہا ہے اور یہ اتنی اچھی جگہ ہے کہ میں مشل کو بھی ساتھ لایا ہوں اور یہ میرے لئے سب سے اہم بات ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، یہاں پر شاندار انتظامات پر میزبانوں کو شکریہ ادا کرتے ہیں۔“
