سیمی پوری طرح فٹ نہیں مگر ٹیم میں شمولیت کیلیے پُرجوش ہیں، محمد حفیظ

 لاہور:  پشاور زلمی کے بیٹسمین محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ڈیرن سیمی پوری طرح فٹ نہیں تاہم وہ ٹیم میں شمولیت کیلیے پُرجوش ہیں۔

p>میڈیا سے بات چیت میں محمد حفیظ نے کہا کہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دونوں اچھی ٹیمیں ہیں، زلمی فتح کے ٹریک پر گامزن  اور گذشتہ میچز کے دوران دباؤ میں اچھا پرفارم کرنے کے بعد پلیئرز کا مورال بلند ہے، کامران اکمل سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ  جو غیرملکی کرکٹرز اس مرتبہ نہیں آئے امید ہے وہ بھی اگلے ایونٹ میں پاکستان آئیں گے۔ چھٹی ٹیم کے آنے سے مقابلے کی  فضا پروان چڑھی اور آخری میچ تک  بھرپور مقابلے ہوئے، یو اے ای میں شائقین نے بھرپور سپورٹ کیا، امید ہے جلد پی ایس ایل پاکستان واپس آئے گی۔

محمد حفیظ نے کہا ہے کہ میری معلومات کے مطابق لاہور میں شیڈول میچز میں ڈی آر ایس نہیں ہوگا، انھوں نے کہا کہ امپائرز بھی انسان ہوتے ہیں اور انھیں بہت تھوڑے وقت میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے، ان سے غلطی بھی ہو سکتی ہے جو قبول کرنا چاہیے۔