شہداء کیخلاف بیان بازی کا الزام،فاروق حیدر کے کئی شہروں میں پتلے نذرآتش

کوٹلی،ہجیرہ(سٹی رپورٹر،نمائندہ خصوصی )وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی جانب سے لبریشن فرنٹ کے خلاف سخت زبان کے استعمال پر کوٹلی میں احتجاجی مظاہرہ ، فاروق حیدر کا پتلا جلایا گیا ۔ وزیر اعظم اپنے الفاظ واپس لیں یا عدالت میں پیش ہو کر الزامات ثابت کریں ۔ تفصیلات کے مطابق   وزیر اعظم راجہ فاروق  حیدر کی  سخت زبان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے لبریشن فرنٹ نے کوٹلی میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے کے دوران وزیر اعظم کا پتلا جلایا گیا ۔ وزیر اعظم کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی ۔ مظاہرین سے  لبریشن فرنٹ کے زونل صدرڈاکٹر توقیر گیلانی ، این ایس ایف کے مرکزی رہنما انوار بیگ ، لبریشن فرنٹ کے رہنماؤں یوسف چوہدری ، راجہ اشفاق ، کامریڈ قاسم ، وقاص خالق ، اور دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر کے اندر کشمیریوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہ سکتے تصادم کی راہ اختیار کرنے پر وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور ان کی حکومت کو شرم آنی چاہیے مگر وہ شرمسار ہونے کی بجائے گھناونے الزامات عائد کر رہے ہیںکشمیری عوام جانتے ہیں کشمیری شہدا ء کے خون کا سودہ کرنے والے کتنے غیرت مند اور محب وطن ہیں  ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ راجہ فاروق حیدر اپنے الفاظ واپس لیں یا عدالت چل کر ان الزامات کو ثابت کریں ۔
باغ سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق جے کے ایل ایف  وزیر اعظم کی گالم گلوچ کے خلاف باغ میں احتجاجی مظاہرہ  کیا اور وزیر اعظم کا پتلا نذر آتش کیا مقررین نے نے کہا کہ  وزیر اعظم  فاروق حیدر کے خلاف جب پاکستان کے سیاسی رہنمائوں نے  کیچڑ اچھالا تھا تو یہی قوم پرست ان کے دفاع میں باہر نکلے تھے وزیر اعظم ن جو زبان استعمال کی ہے وہ ان کے زہینی دیوالیہ پن کی عکاسی کرتی ہے۔مظاہرے سے  جہانزیب میر، سردار سعید احمد،خالد شعیب،آصف بیگ،اکرم بٹ،جمیل شیخ،ارشد قریشی،سردار حبیب،ایس ایل ایف کے زیشان شیخ،ایم ارشاد،اور دیگر نے بھی خطاب کیا
میرپور سے بیورورپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے بیان کے خلاف مسٹ یونیورسٹی گیٹ سے چوک شہیدان تک احتجاجی جلوس نکالاگیا جس میں شرکاء کی کثیر تعداد موجود تھی ریلی چوک شہیداں بہنچ کر جلسہ عام کی شکل اختیار کرگئی جس سے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ میرپور کے صدر سعدانصاری ایڈووکیٹ ،مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ساجد صدیقی،ورکز پارٹی کے چیئرمین رضوان کرامت،پیپلز پارٹی کے رہنما ہمایوں زمان مرزا ،لائرز فورم مسٹ کے عثمان طارق ڈار ایڈووکیٹ ،محاذ رائے شماری کے گلنار احمد ایس ایل ایف مسٹ کے چوہدری احمد رضا نے خطاب کیا مقرین کا کہنا تھا کے عوام امن چاہتے ہیں اور سیز فائر لائن پر گولہ باری کسی صورت قبول نہیں ۔ جس طرح وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کشمیری عوام اور شہدا کی توہین کی وہ قابل مذمت ہے اگر وزیر اعظم نے  معافی نہ مانگی تو بھر راجہ فاروق حیدر کے لیے حکومت چلانا مشکل ہو جائے گا ۔آخر میں وزیر اعظم آزاد  کشمیر کا  پتلا بھی جلایاگیا ۔

ہجیرہ سے نمائندہ کشمیر کے مطابق  جموں کشمیر لبریشن فرنٹ و جموں کشمیرسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ منڈھول کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ،وزیر اعظم کا پتلا نذر آتش،وزیر اعظم نے نہ صرف اپنے منصب کی توہین کی بلکہ پوری کشمیریوں قوم کی دل آزاری کی ،قوم سے معافی مانگنے تک احتجاج جاری رہے گا،مظاہرین کا اعلان ۔ مظاہرین نے بل بازار کا چکر لگا یااور وزیر اعظم کے خلاف سخت نعرہ بازی کی  مظاہر ین سے سردار طاہر بشیر، سردار ہارون سرور،راجہ حفیظ،سردار فیاض ،سردار نزاکت علی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے جو تقریر کی وہ قابل مذمت ہے  ایک مدہوش وزیراعظم نے نہ صرف اپنے منصب کی توہین کی بلکہ تحریک میں شہیدوں کی روحوں اور غازیوں کے دلوں سمیت کشمیریوں قوم کی روحوں کو تڑپا دیا ۔