Wed
06
May
2026
مظفرآباد(وقائع نگار) ڈائریکٹر جنرل ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی بریگیڈیر طاہر حمید ملک اور ڈائریکٹر ٹا ٹا کرنل(ر)محمد شاہد نے ایل اوسی ٹریڈرز کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اس موقعہ پر انھوں نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹاٹا اس مسئلے کے حل کے لیے مکمل کوشش کر رہا ہے انشاء اللہ بہت جلد کسٹم پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے آنے والے مالوں کی پکڑ دھکڑ کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کر دیا جائے گا اس موقعہ پر تاجر رہنمائوں نے کہا کہ کسٹم اسلام آباد کا ظلم نا قابل برداشت ہو چکا ہے جب تک ایل او سی ٹریڈرز کو پاکستانی منڈیوں تک رسائی نہیں دی جاتی اس وقت تک چین سے نہیں رہیں گے
