یوم پاکستان پر ایف سی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کرنل وحید حامد
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) آج 23 مارچ2018 کو فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (FFCL)قرارداد پاکستان کے موقع پر اپنی عظیم قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔لاہور کا مینار پاکستان ہمیں وہ عہد اورمقام یاد
دلاتا ہے جہاں یہ عظیم قرارداد منظور ہوئی تھی۔ایف ایف سی کے ترجمان کرنل (ریٹائرڈ)وحید حامد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ" ایف ایف سی ہمیشہ اپنے ملک کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی اور ملک میں قومی تقریبات کو زیادہ سے زیادہ منایا جائے گا، یہ قومی دن ہمارے شاندار ماضی کے عکاس ہیںاور ان سے ہمارے نوجوانوں میں قربانی اور جدوجہد کا جذبہ اجاگر ہوتا ہے۔23 مارچ کو یوم پاکستان منانے سے ایف ایف سی اور دیگر کارپوریٹ اداروں کے ملازمین کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ان میں جذبہ حب الوطنی پیدا ہوتا ہے"۔ انہوں نے کہا ایک ذمہ دار کاروباری ادارہ اور روشن تر مستقبل کی راہ پر گامزن ہوتے ہوئے ایف ایف سی اپنے منافع کے ساتھ ساتھ قومی مفاد کو بھی پیش نظر رکھتی ہے۔فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ(FFCL) ایک پبلک لسٹڈ/ پرائیویٹ کمپنی ہے جس کا قیام 1978 میں فوجی فائونڈیشن اور ہولڈر ٹوپسو A/S ڈنمارک جوائنٹ ونچر کے اشتراک عمل سے ہوا ۔گزشتہ 39 سالوں کے دوران کمپنی بالترتیب آگے بڑھی ہے اور اسے پاکستانی فرٹیلائزر مارکیٹ کا سب سے زیادہ مارکیٹ شیئر حاصل ہے۔1978 سے لے کر اب تک کمپنی ترقی کے منازل طے کرتے ہوئے3 فرٹیلائزر پلانٹس قائم کر چکی ہے۔ایف ایف سی ایل اپنی خدمات کو متنوع رکھتے ہوئے بینکنگ اور مختلف غذائی اشیاء کو محفوظ بنانے کی ٹیکنالوجی(فوجی فریش اینڈ فریز) کے شعبوں میں بھی نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے ۔ اس کے علاوہ پاکستان میں FFCEL کی صورت میں ایف ایف سی کو ونڈ انرجی کے بانی کی حیثیت حاصل ہے۔ یہی نہیں ایف ایف سی ایل حبکو (HUBCO) کے ساتھ جوائنٹ ونچر کی شکل میں330 میگاواٹ کول پاور پلانٹ پر بھی سرگرم عمل ہے جو سی پیک (CPEC) کا ابتدائی پراجیکٹ ہے۔ایف ایف سی نے ہمیشہ کمپنی کے مفاد کو پس پشت ڈال کر قومی مفاد کو مد نظر رکھا ہے۔کمپنی قائد کے قول سے متاثر ہے جنہوں نے کہا تھا " اگر ہم پاکستان کو ایک خوشحال اور مستحکم ریاست بنانا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں صرف عام لوگو ں اور بطور خاص غریبوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے" ۔اس مقصد کیلئے کمپنی اپنے منافع کا بڑا حصہ سابق فوجیوں اور سی ایس آر کی سرگرمیوں کیلئے مختص کرتی ہے۔بین الاقوامی سطح پر کمپنی کی اخلاقی اقدار کو سراہا جانا ملک کیلئے قابل فخر ہے۔صرف مالی سال 2017 کے دوران ایف ایف سی نے 41 ارب روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا ہے اور عہد تخلیق سے اب تک 493 ارب روپے کا ٹیکس ادا کر چکی ہے۔ کمپنی کی خدمات / کامیابیوں کو مدنظررکھتے ہوئے ایف ایف سی نے اپنی ٹرانسپرنسی اور کارپوریٹ گورننس کی بدولت (SAFA)کی طرف سے بہت سے ایوارڈ وصول کیے ہیں۔گزشتہ چار سالوں کے دوران ایکسیلنس ایوارڈ مثالی اور پائیداری اور اقوام متحدہ گلوبل کمپیکٹ 2µ(UNGC-Pakistan Chapter) ، مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایم اے پی) کی طر ف سے مینجمنٹ ایکسیلینس ایوارڈ ملے ہیں۔ اس کے علاوہ ایف ایف سی ایل کو 2010سے اب تک مسلسل ساتویں مرتبہ 25بہترین کمپنیوں میںسرفہرست قرارد یا جا چکا ہے۔معاشی ذمہ داریوں اورقوم کے بہتر مفاد کو مدنظر رکھنے پر ایف ایف سی کی کامیابیوں کو ہمیشہ سراہا گیا ہے اور کمپنی کے تمام ایوارڈز کمپنی کی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
