تبادلوں کا جھکڑ چل پڑا،آزادکشمیر کے 6انتظامی افسر تبدیل،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)آزاد کشمیر میں 6 انتظامی افسر تبدیل،محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن نے باقاعدہ نو ٹیفکیشن جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد فرید کو پروگرام منیجر ڈی آر یو مظفر آباد سے تبدیل کر کے عارضی بنیاد پر پروجیکٹ ڈائریکٹر سی ڈی پی ،عنصر یعقوب کو ڈپٹی کمشنر میرپور سے تبدیل کر کے پروگرام منیجر ڈی آر یو مظفر آباد،ڈائریکٹر ایم ڈی اے عدنان خورشید کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر میرپور،ڈپٹی کمشنر کوٹلی راجہ ارشد محمود کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی،ڈی سی جہلم ویلی(ہٹیاں بالا) عبدالحمید کیانی کو ڈپٹی کمشنر کوٹلی اور ایڈیشنل کمشنر بحالیات مظفر آباد عمران شاہین کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر( ہٹیاں بالا)جہلم ویلی تعینات کیا گیا ہے۔گزشتہ روز محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے تبادلوں کا باقاردہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
