حکومت ملازمین کو بہترسہولیات مہیا کرنا چاہتی ہے،یاور بخاری

اٹک۔۔۔۔۔سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپر وائزر کے مسائل کے بارے وزیر صحت یاسمین راشد سے ملاقات کر کے آپ کی کارکردگی کا تذکرہ کروں گا کہ سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپر وائزر انتہائی دلچسپی سے اپنے شعبے میں کام کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی سید یاور عباس بخاری نے سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپر وائز کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی انہو ں نے کہا کہ موجودہ حکومت سرکاری ملازمین کو بہتر سہولیات فراہم کر نا چاہتی ہیں انہو ںنے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بھرتیاں کی ہیں جبکہ مزید بھرتیاں بھی کی جائیں گی سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر جن کی تعداد تقریباً 40 کے قریب ہے نے ممبر صوبائی اسمبلی سید یاور عباس بخاری کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی کاوشوں سے وزیر صحت یاسمین راشد نے ہماری ملازمتوں میں تین سال کی توسیع کی ہے جس کیلئے ہم وزیر صحت اور آپ کا شکریہ ادا کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے ممبر صوبائی اسمبلی سے یہ بھی درخوست کی کہ وہ گزشتہ دس سال سے کنٹریکٹ کی بنیادوں پر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ ہمارے اس مطالبے کو بھی پورا کروایا جائے کہ ہمیں مستقل کیا جائے تا کہ ہمارا مستقبل محفوظ ہو سکے ممبر صوبائی اسمبلی نے سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپر وائز ر کے مسائل سن کر یقین دہانی کروائی کہ وہ ان کے جائز مطالبات کیلئے وزیر صحت سے سفارش کریں ۔
