مچھلی سالن بنانے کی ترکیب

 مچھلی سا ڑھے سات سو گرام
 تیل چار چائے کے چمچ
 سرخ مرچ ثابت دو عدد
 ناریل کا دودھ ڈیڑھ کپ
 ہلدی پاؤڈ ر ایک چائے کا چمچ
 ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا
 لہسن دو پوتھی
 پیاز درمیانہ دس عدد
 دو لیموں کارس
 لیموں کے چھلکے کا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
 نمک حسب ذائقہ
دیگچی میں گھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں ۔ گھی کے گرم ہونے پر اس میں ہری پیاز اورلہسن ڈال کر فرائی کرلیں ۔اس کے بعد ادرک باریک کٹی ہوئی شامل کر دیں اور ایک منٹ تک مزید فرائی کریں اس کے بعد پانی اور لیموں کا رس ملا دیں اور پکنے کے لیے چھوڑ دیں آنچ درمیانی رکھیں ۔جب دیگچی میں ابال آنے لگے تو لیموں کا پسا ہوا چھلکا مرچ ،ہلدی اور نمک بھی شامل کریں اور آنچ دھیمی کردیں ۔پانچ سات منٹ بعد ناریل کا دودھ مکس کر دیں ،تھوڑی دیر اسی طرح پکنے دیں اس کے بعد مچھلی کے قتلے دیگچی میں ڈال دیں اور دیگچی پر ڈھکن ڈھانپ دیں آنچ دھیمی کرکے بیسن پچیس منٹ تک پکنے دیں ،اس کے بعد قتلے چیک کریں مچھلی گل جانے پر دیگچی چولہے سے اتار لیں ۔