علاقہ کی فلاح و بہبود ترقی کے لیے اپنی تمام تر توانیاں بروئے کار لاﺅں گا : ایم این اے ملک سہیل کمڑیال

جنڈ (امجد بھٹی  سے) میری جیت آپ لوگوں کی جیت ہے ،میں انشاءاللہ عوام کے اعتماد کو بحال رکھنے کے لئے علاقہ کی فلاح و بہبود ترقی کے اپنی تمام تر توانیاں بروئے کار لاﺅں گا ، گیس کے حوالہ سے کمپنی کے ساتھ جو جائز مطالبات ہیں وہ ضرور پورے ہوں گے اور گیس کمپنیوں کو وزیراعظم کے حکم کے مطابق فیلڈکے ارد گرد 5 کلومیٹر کے ایریا میں گیس کرنا ہو گی،۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے ملک سہیل کمڑیال نے یوسی جابہ کھڑیوٹ میں ملک سرفراز کے گھرظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں سابق ایم پی اے ملک ظفر گلیال ملک عظمت، ملک امان اللہ خان ،ملک ریاض، ایشین نیوز کے صدیق فخر،ملک ریاض،عمر حیات نیازی،صوبیدار محمد شریف، حاجی عبدالجبار، حبیب الرحمن ،ملک امیر اصغر اعوان اور علاقہ کی عوام نے شرکت کی۔ ملک سہیل خان کمڑیال نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ اپوزیشن میں ہونے کے باوجود جہاں تک ممکن ہو سکا علاقے کے مسائل حل کئے جائیں۔ آئل فیلڈز کی ریالٹی اور ویلفیئرفنڈز اگر صحیح جگہ پر استعمال ہو جائے تو کافی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈی سی او و دیگر متعلقہ اداروں سے بات چیت جاری ہے۔ ریالٹی اور ویلفیئر فنڈ پر سب سے پہلے حق آئل فیلڈز کی قریبی آبادیوں کا ہوتا ہے۔ گیس کمپنیوں کو بھی چاہیے کہ وہ قریبی آبادیوں کے لوگوں کو روزگار فراہم کریں اور ان کے بنیادی مسائل حل کریں۔