مودی سرکارسن لے کوئی ڈرامہ کیا توپاکستان بھرپورجواب دیگا:شیخ رشید احمد

اسلام آباد  ( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کان کھول کر سن لے، میری آواز لال حویلی سے لیکر لال چوک سری نگر تک سنی جاتی ہے ،مودی سرکارسن لے کوئی ڈرامہ کیاتوپاکستان بھرپورجواب دیگا،کشمیرکی جدوجہدآزادی کودہشت گردی کانام نہیں دیاجاسکتا، پاکستان آزادی کی جدوجہدمیں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے بھارتی میڈیا کے تبصروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے بارے میں تبصرے کرنے وال بھارتی میڈیا کان کھول کر سن لے، میری آوازلال حویلی سے لے کرلال چوک سری نگرتک سنی جاتی ہے۔شیخ رشید نےکہا کہ مودی نے گزشتہ الیکشن بھی مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزبیانات دیکرجیتا، 5 ریاستوں میں الیکشن ہارنے کے بعد پھر فوج کوگرین سگنل دیدیاہے۔بے بنیادالزامات کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے تحقیقات کی پیشکش کی ہے، عمران خان کابیان پڑھی لکھی اوران پڑھ قیادت کے فرق کونمایاں کررہاہے۔