بھارتی فضائیہ کے 2 طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک

بنگلور: بھارتی فضائیہ کے 2 طیارے  دوران پرواز فضاء میں آپس میں ہی ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی شہر بنگلورو میں 2 ’سوریا کرن ایئرکرافٹ‘ نیتی میناکشی انجینئرنگ کالج کے نزدیک آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے، حادثے میں 3 پائلٹس شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک نے اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں زخمی پائلٹس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، ایک شہری بھی زخمی ہے جسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ طیارے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیشی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔