پاکستان ایک نیوکلئیر طاقت ہے، کوئی مذاق نہیں ہے: بھارتی جج

پلواما واقعے پر مودی سرکار کی گیڈر بھبکیوں پر بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مرکنڈے کاٹجو اپنی حکومت پر برس پڑے۔ چودہ فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں ہونے والے حملے میں 44 کے قریب بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے بھارت کی جانب سے پاکستان کو گیڈر بھپکیاں دیئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی حکام نے بغیر تحقیقات کے ہی پلواما حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا جب کہ پاکستان کے وزیراعظم نے اس حوالے سے بھارت کو تحقیقات میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو کا کہنا ہے کہ پلواما واقعے پر بدلے کا شور مچانے والے یاد رکھیں کہ پاکستان ایک نیوکلئیر طاقت ہے، کوئی مذاق نہیں ہے۔ سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو کا ہندو مذہب سے اختلاف سامنے آگیا جسٹس مرکنڈے نے کہا کہ پاکستانی فوج تیار ہے اور کشمیریوں کی اکثریت ہتھیار اٹھانے والوں کی حامی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معصوم کشمیریوں کو مار کر بھارت پ±رامن کشمیریوں کو بھی تشدد پر اکسائے گا۔ سابق بھارتی جج نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول کراس تو کرے، پاکستان کی جانب سے بھی زبردست ردعمل آئے گا۔ خیال رہے کہ مرکنڈے کاٹجو اس سے قبل ہندو مذہب سے اختلاف بھی کر چکے ہیں اور ایک پروگرام کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کوئی جانور کس طرح سے انسان کی ماں ہو سکتی ہے۔