دُبئی: اماراتی خاتون اپنی سوتیلی بیٹی پر جادو کرانے کے الزام میں گرفتار

دُبئی ایک امارتی لڑکی نے اپنی سوتیلی ماں پر جادو کرانے کے الزام میں مقدمہ درج کرا دیا۔ جس پر پولیس نے اماراتی خاتون کو گرفتار کر لیا۔ لڑکی نے بتایا کہ ایک روز بیڈ پر اُسے زرد رنگ کا عجیب سا دھبہ نظر آیا۔ جسے اُس نے زیادہ اہمیت نہ دی۔ مگر اس کے بعد سے اُس کی صہت بگڑنے لگی اور اُس کے لوگوں کے ساتھ تعلقات خراب ہونے لگے۔
جس پر اُس کا اپنی سوتیلی ماں پر شک گیا کہ ہو نہ ہو، وہی سب کچھ کروا رہی ہے۔ لڑکی نے اپنے بھائی سے ساری بات کا ذکر کیا۔ بھائی نے سوتیلی ماں کی جادو پرستی کا پتا چلانے کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا۔ وہ ایک بُرقعہ اوڑھ کر سوتیلی ماں کے گھر گیا اور اُس کے سامنے خود کو ایک مجبور عورت ظاہر کر تے ہوئے کہا کہ اُسے پتا چلا ہے کہ وہ وہ جادو ٹونا جانتی ہے، اُس کی بھی ایک مشکل حل کر دے۔
جس پر سوتیلی ماں نے کہا کہ ہاں وہ کالے علم سے واقف ہے۔ جس پر بھائی نے سارا ماجرا جا کر بہن کو بتایا۔ دونوں نے پولیس اسٹیشن جا کر سوتیلی ماں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ عدالت میں سوتیلی ماں نے بتایا کہ جب اُس کا سوتیلا بیٹا بُرقعہ اوڑھ کر خود کو خاتون ظاہر کر کے اُس سے مِلا تو وہ اُس کی اصلیت جان چُکی تھی۔ تاہم وہ اُس کے ساتھ اس لیے سوال جواب کرتی رہی کہ وہ وہ جان سکے کہ اُس کے آنے کا مقصد کیا ہے۔
اُس نے اپنے سوتیلے بچوں پر قطعاً جادو نہیں کروایا۔ اس واقعے کے بعد اُس کے سوتیلے بیٹے بیٹی نے اُس کی مار پیٹ کرتے ہوئے یہ اقرار کروانے کی کوشش کی کہ اُس نے اُن کے خلاف کالا جادو کر رکھا ہے۔ اُن کی مزید مار پیٹ سے بچنے کے لیے اُس نے کالا جادو کرنے کا جھُوٹا اقرار کیا۔ وہ اس معاملے میں قطعی بے قصور ہے اور اپنے بچوں کے خلاف مار پیٹ اور رُوپ بدل کر ملنے کے جُرم میں جوابی مقدمہ درج کروائے گی۔
