ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ نیازی کی میونسپل کمیٹی حسن ابدال میں کھلی کچہری، عوام نے شکایات کے انبار لگا دیئے 

حسن ابدال:ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی کی میونسپل کمیٹی حسن ابدال میں کھلی کچہری، عوام نے شکایات کے انبار لگادیئے۔اہلیان علاقہ نے شہر میں صفائی،پانی،بجلی،قبضہ مافیااور دیگر مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال جنت حسین نیکورہ چیئرمین ظہیر احمد بھٹیاں والا،وائس چیئرمین زبیراقبال ،چیف آفیسر ساجد خان ،کونسلر سعید اختر،اقلیت کونسلر طارق عزیزجان اور کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں عوام نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ محلہ ڈھوک مسکین میں کئی عرصہ سے قبضہ مافیا نے قبرستان کی زمین پر اپنا قبضہ جما رکھا ہے۔ اس کھلی کچہری میں اعلیٰ افسران سے ہمارا دیرینہ مطالبہ ہے کہ قبرستان کی زمین قبضہ گروپ سے واگزار کروائی جائے۔ کھلی کچہری میں چیئرمینظہیراحمد نے کہا کہ شہر کی آبادی ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد ہےجبکہ میونسپل کمیٹی میں سینٹری ورکر 14پورے شہر میں صفائی کے حوالے ڈیوٹی دے رہے ہیں ہمیں میونسپل کمیٹی کے لئے مزید سٹاف کی ضرورت ہے عوامی شکایات سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے تمام معاملات کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔