Sat
02
May
2026

اٹک:سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے صدر کینٹ میں علامہ اقبال ماڈل سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو شیلڈز دیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں جو کردار ادا کرتے وہ ایک اچھے معاشرے کو پروان چڑھانے میں بنیادی جز ہے۔ ہم نے اپنے دورے میں تعلیم میدان میں جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے. دنیا کے کسی بھی ملک میں جا کر دیکھیں تو وہاں آپ کو پاکستانی ہر شعبے میں نمایاں نظر آئیں گے ۔ اس موقع پر سکول کے پرنسپل ملک شفیق، سابق امیدوار چیئرمین آغا خان، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق، شیخ بلال و دیگر بھی موجود تھے
