جنڈ:تبدیلی کا اثربھال گلیال تک نہ پہنچ سکا ،3کلو میٹرکا راستہ اہلیان علاقہ نے اپنی مدد آپ پختہ کر لیا

جنڈ: تبدیلی کا اثربھال گلیال تک نہ پہنچ سکا ،3کلو میٹرکا راستہ اہلیان علاقہ نے اپنی مدد آپ پختہ کر لیاجبکہ تبدیلی سرکار کےوزیرو مشیر میڈیا پر بیان بازیوں اور الزام تراشیوں میں مصروف ہیں، اہلیان علاقہ نے بھال گلیال میں تقریبا 3 کلو میٹرکچا راستہ جہاں بارش کی وجہ سے موٹرسائیکل اور گاڑیاں گزارنا مشکل ہوجاتا تھا اس جگہ کی پختگی اور کشادگی کا کام اپنی مدد آپ مکمل کر لیا۔