Fri
01
May
2026

پنڈی گھیب ( فیصل منیر سے) قاضی شفیق الرحمن پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے بلامقابلہ صدر منتخب ، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری، قاضی شفیق الرحمن کا تعلق ضلع اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب سے ہے۔پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈہ پور نے شمالی پنجاب کے سابق صدر بریگیڈر (ر) مشتاق احمد کے استعفے کے بعد صوبائی اور ضلعی سطح کی تنظیمات سے مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے قاضی شفیق الرحمن کو عوامی تحریک شمالی پنجاب کا صدر نامزد کر دیا۔ ان کی بلامقابلہ نامزدگی پر عوامی تحریک ضلع اٹک کے رہنماﺅں حکیم جمیل یوسفی ، سردار اظہر عباس ، کیپٹن (ر) سردار محمد طارق ، ملک عبدالوحید ، ماسٹر ظہیر احمد ، قاضی نوید کھوڑ ،قاضی محمد یونس شہباز پور،عامر صدیق سورگ، چوہدری مشتاق، حافظ رضوان توت ، ظہیر عالم میانوالہ کے علاوہ دیگر عہدیداروںکی طرف سے مبارک باد۔
