Thu
07
May
2026

جنڈ: دی لرنر سکول سسٹم انجراءکیمپس تحصیل جنڈ میں سالانہ ڈے کے موقع پر تقریب کا اہتمام، چیئرمین یونین کونسل ملہوالی ملک ریاض الدین اعوان مہمان خصوصی تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین یونین کونسل ملہوالی ملک ریاض الدین اعوان نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہکی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے، سکولز کو طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے تقاریب کا انعقاد کرتے رہنا چاہیے، اس سے طلبہ کی تعلیمی کارکردگی مزید بہتر ہوتی ہے۔ اس موقع پر سکول کے پیٹرن انچیف صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود نظامی ، پرنسپل زاہد محمود نظامی، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے پروفیسر ڈاکٹر ارشد محمود ناشادنے مہمان خصوصی ملک ریاض الدین اعوان کو سوینئر دیا جبکہ تعلیم کے میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو بھی انعامات دیئے گئے۔
