Sun
19
Apr
2026

اٹک:مودی کو کشمیر ہاتھوں سے جاتا دکھائی دے رہا ہے اسی لئے وہ خطے کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ دنیا اب ایک گلوبل ولیج ہے اس میں کسی کے بنیادی حقوق سلب نہیں کئے جا سکتے اور کشمیر ایک حقیقت ہے جس پر شب خون نہیں مارا جا سکتا۔ آج ایئر فورس کی جوابی کارروائی جس میں دو انڈین لڑاکا طیارے مار گرائے گئے ہیں یہ بھارت کے لئے واضح پیغام ہے کہ اس کے مد مقابل دنیا کی بہترین فوج ہے اور ہم مادروطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے کے لئے تیار ہیں۔ واقعہ کربلا نے ہمیں یہی درس دیا ہے کہ جان جاتی ہے تو چلی جائے لیکن کسی یزید کے سامنے سر نہیں جھکانا۔ اسلامی ممالک کو بھی سوچنا چاہیے اس موقع پر جب لائن آف کنٹرول پر کشیدگی بدستور جاری ہے تو وہ او آئی سی کے اجلاس میں انڈین وزیر خارجہ کو خطاب کے لئے مدعو کر رہے ہیں جبکہ وہ اس کے رکن بھی نہیں ہیں۔
