Fri
08
May
2026

جنڈ(جلیل ملک سے) پرنسپل بیکن لائیٹ سیکنڈری سکول جنڈ انیس احمد ملک نے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نےجوابی کارروائی کرکے دُشمن کو بھگادیا،بھارت کو اس کےعزائم میں کامیاب نہیں ہونےدیں گے، بھارت پورے خطے کے امن کیلئے ہمیشہ سے ہی خطرہ تھا اور ھے، بھارت یاد رکھےکہ جہاد ہمارے لیئے حلال ھے اور ہمارے ایمان کا حصہ ہے، مادر وطن کےتحفظ،دفاع کی خاطرخون بہانے کیلئے محاذ جنگ پرجانےکیلئے ہمہ وقت تیارہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ائیرفورس کا لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی مودی کی جنگی جنون کو ثابت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری فورسز نے بھارت کو جو سرپرائز دیا ہے اس پر تمام قوم کو فخر ہے اور اگر دوبارہ بھارت نے کوئی ایسی حرکت کی تو اس سے بھی بڑھ کر جواب بھارت کو ملے گا۔
