بھارت کو بھرپور سرپرائز دے کر پاک فضائیہ نے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا ہے: ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال

اٹک: بھارت کو بھرپور سرپرائز دیکر پاک فضائیہ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی،پاک فضائیہ نے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا ہے، دشمنوں کو کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا،پاکستانی فوج اور عوام اپنے ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنا جانتے ہیں،ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال نے میڈیا سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری، سالمیت، اورعزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔بھارت کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی۔ پاکستان خطہ میں کشمیر سمیت ہر مسئلہ کا پرامن حل چاہتا ہے۔بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں ، مسائل جنگوں سے نہیں بلکہ مل بیٹھ کر بات چیت سے حل ہوتے ہیں۔بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی جھوٹے دعوے کر کے ووٹ لینے کے چکر میں ہیں۔بھارت کی طرف سے دراندازی کے باوجود امن کا پیغام دیتے ہیں۔پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور امن چاہتا ہے۔
