ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں:وائس چیئرمین ایم سی جنڈ ملک شاہد محمود

جنڈ: وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی جنڈ ملک شاہد محمود نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال میں ہم سب سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں ہماری فوج دنیا کی نمبر ون فوج ہے،وہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کا ثبوت آج دو بھارتی لڑاکا طیارے گرا کے دیا۔ ہم امن پسند لوگ ہیں لیکن اپنے ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔