فتح جنگ سے نتھیں ملکاں تک فیز ون میں 28 کلو میٹر پنڈی گھیب روڈ کی منظوری ہو چکی جلد کام شروع ،باوثوق ذرائع

اٹک: باوثوق ذرائع  کا کہنا ہے کہ حلقے کے عوام کا دیرینہ مسئلہ فتح جنگ سے پنڈی گھیب روڈ کی تعمیر حل ہو گیا ہے، پہلے فیز میں 28 کلو میٹر سڑک فتح جنگ سے نتھیں ملکاں تک پختہ کیا جائے گا جس کی منظوری ہو چکی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ موجود ایم این اے کی کوششوں کی وجہ سے فتح جنگ سے پنڈ گھیب روڈ کی مسئلہ جلد حل ہو جائیگا، ذرائع کے مطابق پہلے فیز میں 28 کلو میٹر سڑک فتح جنگ سے نتھیں ملکاں تک پختہ کیا جائے گا جس کی منظوری ہو چکی ہےجبکہ فتح جنگ بائی پاس منصوبے پر بھی ایم این اے اور ایم پی اے کی طرف سے کوششیں جاری ہے جس کے جلدی منظور ہونے کا امکان ہے۔