مودی نے اپنے الیکشن کی خاطر اس خطے امن کو دبائو پر لگایا:سابق وفاقی ویر شیخ آفتاب احمد

اٹک: مودی نے اپنے الیکشن اور سی پیک کے منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی خاطر اس خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے اس کے باوجود پاکستان نے گرفتار انڈین پائیلٹ کو رہا کر کے امن کا پیغام دیا ہے. سابق بھارتی وزیراعظم واجپائی نے اپنے دورے میں مینار پاکستان کے نیچے کھڑے ہو کر کشمیر سمیت تمام مسائل کے پرامن حل کیلئے رضامندی کا اظہار کیا تھا لیکن پھر امن دشمن عناصر نے ہمیں کارگل کی جنگ میں دھکیل دیا. امن کو ممکن بنانے کے لئے برابری اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر ہی کشیدگی ختم کی جا سکتی ہے لیکن یہاں انصاف کا پیمانہ پاکستان اور بھارت کے لئے الگ الگ ہے ہم ایٹمی دھماکے کریں تو اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہی کام بھارت کرے تو دنیا خاموش تماشائی بنی ہوتی ہے. میاں نواز شریف نے جب پاک  بھارت تعلقات بہتر بنانے اور امن کی بات کی تو ان پر غداری کا الزام لگایا گیا اور وہی موقف موجودہ حکومت دہرا رہی ہے. میاں نواز شریف نے جب ایٹمی دھماکے کئے تو اس وقت ملک کو معاشی قوت بنانے کا اعلان کیا سی پیک کا منصوبہ اسی اعلان کا عملی آغاز ہے لیکن ملک دشمن عناصر اس منصوبے سے خالف نظر آ رہے ہیں وہ ہر قیمت پر اس کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں. ملک کے اندر اس وقت جن حالات کا سامنا ہے خدانخواستہ اسی طرح چلتے رہے تو مجھے ڈر ہے ملک خانہ جنگی کی طرف نہ چلا جائے. عوام مہنگائی کی جس چکی میں پس رہے ہیں ان کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے. حکومت نوبل انعام ضرور لے مگر عوام کے مسائل کا تدارک کرنے کے لئے فوری اقدامات بھی کرے۔