ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ کے علاقہ نرڑہ میں سی پیک انٹرچینج دینے کا مطالبہ

جنڈ(صدیق فخر سے)تحصیل جنڈ کے علاقہ نرڑہ میں سی پیک انٹرچینج دینے کا مطالبہ، سی پیک انٹرچینج سے نہ صرف عوام کو سہولت بلکہ فیکٹریوں اور صنعتوں کیلئے علاقہ بھی سازگار ، حکومت سی پیک انٹرچینج دیکر علاقہ نرڑہ کی محرومیوں کا ازالہ کرے، تفصیلات کے مطابق تحصیل جنڈ کے علاقہ نرڑہ سے سی پیک گزر رہی ہے جہاں کی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ سی پیک انٹرچینج علاقہ نرڑہ میں بھی دیا جائے ، یہاں کی کھیتی باڑی کا انحصار بارشوں پر منحصر ہے، زیاد ہ تر زمین بنجر ہے جہاں پر فیکٹریاں اور صنعتیں لگائی جا سکتی ہیں جس سے علاقہ کی بے روز گاری میں بھی کمی آئے گی اور دیگر محرومیوں کا بھی ازالہ ممکن ہے۔ یہاں کے مکینوں کو سی پیک استعمال کرنے کیلئے یا تو کالا باغ یا پھر پنڈی گھیب کھڑپہ استعمال کرنا پڑے گا۔ اہلیان علاقہ نے کہا کہ ہمیں ہر دور میں نظر انداز کیا گیا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پروجیکٹ میں انٹرچینج دے کر علاقہ نرڑہ کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے۔