جنڈ: جنوری اور فر وری میں گیس کی شدید لوڈ شیڈنگ جبکہ بل ہزاروں میں ، عوام سراپا احتجاج

جنڈ(سید عبداللہ گیلانی سے) جنوری اور فر وری میں گیس کی شدید لوڈ شیڈنگ جبکہ بل ہزاروں میں ، عوام سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی گیس کی نااہلی، غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے شہریوں کو ماہ جنوری کی طرح ماہ فروری کے ہزاروں روپئے کے بل تھما دیئے گئے جس پر شہری سراپا احتجاج بن گئے۔شہری محکمہ سوئی گیس کے دفتر کے چکر لگا لگا کر خوار ہونے لگے ھیں۔ محکمہ سوئی گیس کے حکام کی طرف سے شہریوں کے ہزاروں روپئے کے بل ٹھیک کرنے کے بجائے بینک میں جمع کرانے کی ہدایت کی جارہی ھے۔ایک شہری تا ج کا کہنا ھے کہ میرا بل جہاں روٹین کے مطابق 400 ےا 500روپئے آتا تھا جنوری مےں 31000اور اس ماہ0 3500 کا آیا ھے،اتنے ھوشربا بل آنے سے غریب عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں، جب شہری بل ٹھیک کرانے کیلئے محکمہ سوئی گیس کے دفتر جاتے ہیں تو انہیں کہا جاتا ھے کہ ہم ٹھیک نہیں کر سکتے آپ بینک میں جاکر جمع کرادیں،شہریوں کا کہنا ھے اگر پی ٹی آئی کی یہی تبدیلی ھے تو ایسی محبت سے ھم باز آئے، شہریوں کا کہنا ھے کہ گیس بل ٹھیک کرنے کے بجائے انہیں مختلف دفاتر کے چکر لگوا کر خوار کیا جا رہا ھے اور محکمہ والے یہ بھی رٹا رٹایا جواب دیتے ھیں کہ یہ صرف جنڈ کا ہی نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے اور اس سلسلے میں ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
