Sun
03
May
2026

جنڈ:اٹک نیوز کی خبر پر ایکشن ، ممبر صوبائی اسمبلی ملک جمشید الطاف اور ملک عاصم اعوان کی کوششیں رنگ لے آئیں، دانش سکول جنڈ کی کلاسز کی دانش سکول میانوالی منتقلی روک دی گئی، تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک جمشید الطاف اورتحصیل آرگنائزر میجر گروپ ملک عاصم اعوان کی کاوشوں سے پنجاب دانش سکول رکھ ماڑی نزد موضع لنگر کے زیر تعلیم تمام بچے اور بچیوں کو یہاں سے کئی میل دور کسی دوسرے دانش سکول میں منتقل کی کوششوں کو ناکام بنا دیا اور غریب ومستحق بچوں کو امتحان کے دنوں میں نقصان سے بچایا لیا۔ اہلیان علاقہ نے ان کی بھر پور مخلصانہ سیاسی کاوشوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔
